14 مئی، 2015، 11:36 AM

امریکہ

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا جاسوسی پروگرام روکنے کا بل منظور

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا جاسوسی پروگرام روکنے کا بل منظور

مہر نیوز/14 مئی / 2015 ء :امریکی ایوان نمائندہ گان نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کی جاسوسی روکنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندہ گان نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کی جاسوسی روکنے کا بل منظور کر لیا ہے۔  امریکی ایوان نمائندہ گان میں این ایس اے کا ٹیلی فون جاسوسی پروگرام ختم کرنے کے پیٹریاٹک ایکٹ بل پر ووٹنگ ہوئی۔ بل کی حمایت میں 338اور مخالفت میں 88ووٹ ڈالے گئے اور اسے فریڈم ایکٹ کا نیا نام دیا گیا ہے۔ امریکی عدالت نے پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں این ایس اے کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013میں ٹیلی فون جاسوسی کے متنازع پروگرام کا انکشاف کیا تھا۔

News ID 1855122

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha